گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کو 34 نئے بلاکس دینے کا عمل شروع

مستقبل قریب میں صوبے خیبرپختونخواء میں بعض اہم ذخائر کی دریافت متوقع

پیر 12 ستمبر 2016 10:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2016ء)حکومت نے گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کو تیل وگیس کی تلاش کے بتیس نئے بلاکس دینے کا عمل شروع کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پٹرولیم و قدرتی وسائل کی وزارت تیل وگیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین سال میں تیل وگیس کے مجموعی طور پر بیاسی ذخائر دریافت کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر دریافت کئے گئے ذخائر میں سے پینتالیس سے پیداوار پہلے ہی سے جاری ہے جبکہ سینتیس سے پیدوار کے لئے ضروری کام جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حالیہ عرصے میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے اور مستقبل قریب میں صوبے خیبرپختونخواء میں بعض اہم ذخائر کی دریافت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :