امریکا اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی کے نئے معاہدے پر اتفاق

پیر 12 ستمبر 2016 10:40

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2016ء)امریکا اور روس نے شام میں جنگ بندی کے نئے معاہدے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں معاہدہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور انکے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان ایک روزہ بات چیت میں طے پایا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت باغیوں کے کنٹرول میں مخصوص علاقوں کے خلاف شامی حکومت کارروائی نہیں کرے گی۔ روس اور امریکا ایک مشترکہ مرکز قائم کریں گے جو شدت پسند تنظیم داعش اور النصرہ کے جنگجووٴں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی حکومت کو منصوبے سے آگاہ کر دیا ہے اور وہ عملدرآمد کرنے کو تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :