مسافر سام سانگ گلیکسی نوٹ 7 اپنے ساتھ لے کر طیارے میں سفر کرنے سے گریز کریں،پی آئی اے کا انتباہ

نئے اسمارٹ فون کی بیٹریوں میں خرابی ہے، دھماکے سے پھٹ سکتی ہیں،بیان

پیر 12 ستمبر 2016 10:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2016ء )پی آئی اے نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے سام سانگ گلیکسی نوٹ 7 اپنے ساتھ لے کر طیارے میں سفر کرنے سے گریز کریں۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکی جانب سے یہ ہدایت ان رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد جاری کی گئیں جن میں کہا گیا تھا کہ اس نئے اسمارٹ فون کی بیٹریوں میں خرابی ہے جس کہ وجہ سے وہ دھماکے سے پھٹ سکتی ہیں۔

پی آئی اے کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے حوالے سے سامنے ا?نے والی حالیہ رپورٹس اور عالمی سطح پر مسافروں کو خبردار کیے جانے کے بعد پی آئی اے بھی اپنے تمام مسافروں کو خبردار کرتا ہے کہ وہ سفر کے دوران گلیکسی نوٹ 7 ساتھ رکھنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی جانب سے مسافروں سے درخواستکی گئی ہے کہ وہ اس سیٹ کو اپنے سامان میں بھی رکھنے سے گریز کریں کیوں کہ اس سے طیارے اور مسافروں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ نیاپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ گلیکسی نوٹ 7 کی فروخت معطل کررہی ہے اور دنیا بھر میں بھیجے گئے 25 لاکھ سیٹ بھی واپس منگوائے جارہے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل دیگر ملکوں کی ایئرلائنز قنطاس، ورجن آسٹریلیا اور اتحاد ایئرلائنز بھی اس حوالے سے انتباہ جاری کرچکی ہیں اور مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دوران پرواز مذکورہ سیٹ کو استعمال اور چارج کرنے سے گریز کریں

متعلقہ عنوان :