کراچی میں تین سال سے جاری آپریشن کے ساتھ اسلام آبادکامعاشی پیکج آناچاہئیے تھا،فاروق ستار
کراچی کے وسائل پربھاشااورمنگلاڈیم بنایاگیا،کراچی کے شہری پانی کی بوندبوندکوترس رہے ہیں،سربراہ ایم کیوایم کی حیدرآباداورمیرپورخاص کے چیئرمینوں اوروائس چیئرمینوں کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو
پیر 12 ستمبر 2016 10:48
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ تین سال سے کراچی میں آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے ساتھ اسلام آباد کا معاشی پیکیج آنا چاہئے تھا۔ کراچی کے وسائل پر بھاشا ڈیم اور منگلا ڈیم بنایا گیا ۔ کراچی کے شہری پانی کی بوند بوندکو ترس رہے ہیں۔ وہ مقامی ہال میں حیدرآباد اور میرپورخاص کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ اب کوٹہ سسٹم پر بات ہونی چاہئے ، ہمارے ڈومیسائل کی بھی برابر کی حیثیت ہونی چاہئے۔ ہمارے بچوں کو باعزت روزگار ملنا چاہئے، پیپلزپارٹی نے پانچ سالوں میں 2لاکھ 10ہزار نوکریاں دیں ، صرف 15ہزار نوکریاں کراچی والوں کو دیں، وہ بھی وہاں دی گئیں جہاں غیر مہاجر آبادی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کوٹہ سسٹم آئینی طورپر ختم ہوگیا ہے لیکن مسلسل آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
اس پر سوموٹو لینے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے واضح طورپر کہا ہے کہ جو لوگ جبر اور دباؤ پر ہمارے مخالفین کے پاس چلے گئے ہیں ان کے دروازے ہمارے دروازے کھل رہے ہیں وہ جب چاہئیں آسکتے ہیں۔ ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں پر مخالفین دباؤ ڈال کر ان کی وفاداریاں تبدیل کرارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بہت سارے لوگوں نے ہم سے رابطے کئے ہیں اور جو لوگ ہمارے چھوڑ کر چلے گئے ہیں وہ واپس آرہے ہیں، پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو بے آبرو کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ 22اگست کے ردِ عمل کے طورپر پاکستان کی سیاسی برادری اور ملک کے ادارے تیار بیٹھے تھے کہ پاکستان بنانے والوں کو ملک بھر میں بدنام کیا جائے لیکن ہم انہیں بے آبرو ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جو دفاتر گرائے جارہے ہیں اور تصاویر پھاڑی جارہی ہیں یہ بھی غیرقانونی اور غیر آئینی ہے ۔ 22اگست کے واقعے کی ہم نے بھرپور مذمت کی ہے ۔ آئین اور قانون کی پاسداری نہیں کی جاتی تو پھر عوام کی سوچ پر کس طرح پہرے بیٹھائے جائیں گے یہ ملک چلانے والوں کو سوچنا چاہئے۔ 22اگست کے بعد سے ایم کیوایم نے بہت بڑا سفرطے کیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 12 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
خیبر پختونخوا اسمبلی پر کوئی حملہ نہیں ہوا،مریم نوازشریف
-
گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کو 34 نئے بلاکس دینے کا عمل شروع
-
سانحہ بلدیہ شہداء کے لواحقین نے جنیواء میں ہونے والے معاہدے کوخوش آئندقراردے دیا
-
اورنج لائن پروجیکٹ کے روٹ میں تبدیلی ، ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت سے مزید72ارب روپے مانگ لیے
-
خیبر پختو نخوا میں پچا س فیصد سے زائدبیما ریا ں پینے کے صا ف پا نی تک رسا ئی نہ ہو نے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں،رپورٹ
-
راولپنڈی،عید منانے کیلئے ہری پور جانے والی مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ، 5 افراد جاں بحق ، 6 زخمی
-
عید الضحیٰ کے دوران قربانی کے گوشت کو کم از کم 3گھنٹے رکھنے کے بعد استعمال کیاجائے، ڈاکٹر سعید احمد اعوان
-
کابل، ملا ابراہیم منصور صدر افغان طالبان کا نیا ملٹری کمانڈر نامزد
-
حوصلے پست نہیں ہوئے، دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: اوباما
-
افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت
-
امریکی صدررونالڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص رہا
-
افغان صوبہ فراح میں ڈرون حملے میں 4 عسکریت پسند ہلاک
-
امریکا اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی کے نئے معاہدے پر اتفاق
-
شام: جنگ بندی سے قبل فضائی حملے، 100 افراد ہلاک
-
دہشت گردوں نے نوجوانوں کو قتل اور فساد کی راہ پر ڈال دیا،امام کعبہ
-
ایم کیوایم کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارٹریفک حادثے میں شدیدزخمی ،حالت خطرے سے باہر
-
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا
-
مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا انعقاد
-
با نی پا کستا ن قائداعظم محمد علی جناح کا 68واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا
-
موسمیاتی تبدیلی ، پاکستان خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا
-
رینجرز آپریشن سے قبل پنجاب پولیس کو ”درجہ اول“ کے دہشتگرد بھگانے کا مشن سونپا گیا، طاہر القادری
-
کراچی میں تین سال سے جاری آپریشن کے ساتھ اسلام آبادکامعاشی پیکج آناچاہئیے تھا،فاروق ستار
-
سینٹ خزانہ کمیٹی کی بجلی بلوں میں وصول کئے جانیو الے جنرل سیلز ٹیکس سمیت تمام سرچارج ختم کرنے کی سفارش
-
مسافر سام سانگ گلیکسی نوٹ 7 اپنے ساتھ لے کر طیارے میں سفر کرنے سے گریز کریں،پی آئی اے کا انتباہ
-
سیاسی جماعتوں کے ساتھ این آراو زندگی کی بڑی غلطی تھی ،پرویزمشرف
-
لاہور،عیدالاضحی سے قبل سیاسی واہم شخصیات کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.