ایم کیوایم کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارٹریفک حادثے میں شدیدزخمی ،حالت خطرے سے باہر

حادثہ حیدرآبادسے کراچی آتے ہوئے پیش آیا،دیگر4افرادبھی شدیدزخمی ،حادثہ سپرہائی وے پرپیش آیا

پیر 12 ستمبر 2016 10:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2016ء)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارکی گاڑی کوحادثہ،فاروق ستارحیدرآبادسے کراچی آرہے تھے ،فاروق ستارشدیدزخمی ،حالت خطرے سے باہر،فاروق ستارکوکمراورکندھے میں چوٹیں آئیں،ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فاروق ستارکی گاڑی کوحادثہ حیدرآبادسے کراچی آتے ہوئے پیش آیا،حادثے میں فاروق ستارشدیدزخمی ہوگئے،گاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی ۔

فاروق ستارکوکمراورکندھے میں چوٹیں آئیں،فاروق ستارکے ہمراہ 4 افرادکوشدیدچوٹیں آئیں ۔فاروق ستارکی گاڑی نے کئی قلابازیاں کھائیں ،گاڑی بلٹ پروف تھی گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں عباسی شہیدہسپتال منتقل کردیاگیا۔حادثہ سپرہائی وے پرپیش آیا،گاڑی کوحادثہ روڈپررکھے بیرئیرکی وجہ سے پیش آیااورگاڑی تیزرفتارتھی اس لئے الٹ گئی ۔