اینٹ کا جواب پتھروں سے دیں گے

رائیونڈ ن لیگ کی جاگیر نہیں، عابد شیر علی بات کرتے ہوئے ہوش میں نہیں ہوتے: عمران اسماعیل

اتوار 11 ستمبر 2016 11:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام محبت کرنے والے ہیں۔ہم جس گلی سے گزرتے ہیں لوگ پھول پھینکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ کیا رائیونڈ ن لیگ والوں کی جاگیر ہے۔ اگر ن لیگ والے اس طرح کریں گے تو ہم بھی تیاری سے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ میرا چیلنج ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں بلکہ پتھروں سے ملے گا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔ عابد شیر علی تو کبھی بھی بات کرتے ہوئے ہوش میں نہیں ہوتے وہ کیا ہمارا سامنا کریں گے۔واضح رہے کہ وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا تھا کہ عمران خان جس گلی سے گزریں گے اس گلی میں نواز شریف کے چاہنے والے ان کو پتھر ماریں گے۔

متعلقہ عنوان :