صدر ممنون حسین عیدالاضحی سعودی عرب،وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جاتی امراء منائیں گے

خورشید شاہ سکھر،عمران خان بنی گالہ میں نماز کی ادائیگی کے بعد باقی عید لاہور میں منائیں گے

اتوار 11 ستمبر 2016 11:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء)صدر مملکت ممنون حسین عیدالاضحی سعودی عرب،وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جاتی امراء،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سکھر،عمران خان بنی گالہ میں نماز کی ادائیگی کے بعد باقی عید لاہور میں منائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت جو سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کیلئے موجود ہیں عید سعودی عرب میں منائیں گے جبکہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور شہبازشریف اپنے آبائی علاقے جاتی امراء میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دبئی،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سکھر،اعتزاز احسن لاہور،چوہدری نثار علی خان راولپنڈی جبکہ عمران خان بنی گالہ میں عید منائیں گے،عمران خان عید کی شام لاہور بھی جائیں گے