کراچی، غیرقانونی رہائش پذیر بھارتی باشندہ گرفتار

اتوار 11 ستمبر 2016 11:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء)تیموریہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر رہائش پذیر بھارتی باشندہ شیخ عبدالجبار ولد علی محمد شیخ کو گرفتار کرلیا ملزم جبار کے قبضے سے بھارتی انکم ٹیکس کارڈ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم نے پاکستانی قومی شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بنارکھاتھا، پولیس کے مطابق ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر دوبارہ بھارت جاچکا ہے اور وہ 70 بھارتیوں سے فون پر مسلسل رابطہ میں تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو اسپیشل برانچ کے حوالے کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :