گلگت بلتستان ، حلقہ ایل اے 6کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے پرنس سلیم 4ہزار689ووٹ لیکر کامیاب

آزاد امیدوار عبید اللہ بیگ 4ہزار 25ووٹ لیکر دوسرے ،تحریک انصاف کے امیدوار کا چھٹا نمبر، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

اتوار 11 ستمبر 2016 11:31

ہنزہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء)گلگت بلتستان کے حلقہ ایل اے 6کے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے پرنس سلیم 4ہزار689ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ۔ہفتہ کو گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں حلقہ ایل اے 6 میں ضمنی انتخاب ہوا ۔

(جاری ہے)

تمام63پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پرنس سلیم 4ہزار689ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار عبید اللہ بیگ 4ہزار 25ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

تحریک انصاف کاامیدوار1303ووٹ لیکرچھٹے نمبرپررہا، پرنس سلیم کے حامیوں نے جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے۔دوسری جانب حکومت گلگت بلتستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہنزہ سے ن لیگ کی کامیابی صوبائی حکومت پر اعتمادکااظہارہے، ہنزہ کے عوام نے صوبائی حکومت پرجس اعتمادکااظہارکیاوہ لائق تشکرہے۔