صارفین نوٹ سیون استعمال نہ کریں، سام سنگ

سمارٹ فونز کی بیٹری پھٹنے کے واقعات، جنوبی کوریا کمپنی نے تمام فونز مارکیٹ سے اٹھوا لئے

اتوار 11 ستمبر 2016 11:13

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء)الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی کمپنی سام سنگ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سمارٹ فون گیلکسی نوٹ سیون کا نیا ماڈل استعمال نہ کریں۔ ایسے درجنوں سمارٹ فونز کی بیٹری پھٹنے کے واقعات کے بعد جنوبی کوریا کی اس کمپنی نے تمام متاثرہ فونز مارکیٹ سے واپس اٹھوا لیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان فونز میں نئی بیٹریاں نصب کرنے کے بعد انہیں دوبارہ مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ سام سنگ دنیا بھر میں دو اعشاریہ پانچ ملین متاثرہ فونز مارکیٹ سے اٹھانے کی منصوبہ بندی میں ہے۔ جمعرات کے دن امریکا کی وفاقی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا تھا کہ مسافر دوران پرواز سام سنگ کے گیلکسی نوٹ سیون ماڈل کو استعمال نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :