” ہندو انتہا پسندوں کا دباؤ یا بھارت میں تیزی سے پھیلتے اسلام پر تشویش “

بھارتی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ فاوٴنڈیشن پر غیر ملکی فنڈز وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی

اتوار 11 ستمبر 2016 11:12

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء)” ہندو انتہا پسندوں کا دباؤ یا بھارت میں تیزی سے پھیلتے اسلام پر تشویش “ بھارت کی مودی حکومت نے پیس ٹی وی پر پابندی کے بعد معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے” اسلامک ریسرچ فاوٴنڈیشن“ پر بھی غیر ملکی فنڈ ز وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے ریزرو بینک آف انڈیا سے کہا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے ”اسلامک ریسرچ فاوٴنڈیشن “ کو کوئی بھی رقم ریلیز کرنے سے پہلے وزارت کی اجازت لی جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارتی حکومت گذشتہ کچھ عرصہ سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے ،دنیا بھر میں اسلام کے پیغام امن کی دعوت عام کرنے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ٹی وی چینل ”پیس ٹی وی پر بھی بھارتی حکومت نے پابندی عائد کردی تھی ،ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اسلامک ریسرچ فاوٴنڈیشن اور ”پیس ٹی وی“ پر لگائے جانے والے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور اسلام کے پیغام امن و سلامتی کی طرف لوگوں کو دعوت دی ہے ،انہوں نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں کسی ایک جگہ بھی انہوں نے شدت پسندی یا دہشت گردی کی حمائیت نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :