جعلی شناختی کارڈ بنانیوالے نادرا ملازمین کے خلاف ملک گیر کریک ڈاوٴن ،8 اہلکار گرفتار 10 کی گرفتاری کیلئے چھاپے،18 افراد کے خلاف مقدمہ درج

نادرا کو جعل سازوں اور پاکستان کی شہریت بیچنے والوں سے پاک کر دیا جائے گا ، کوئی رکاوٹ یا سفارش قبول نہیں کی جائے گی ،وزیر داخلہ

اتوار 11 ستمبر 2016 11:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء) وزیر داخلہ کے حکم پر جعلی شناختی کارڈ بنانے والے موجودہ اور سابقہ نادرا ملازمین جنہوں نے پچھلے ادوار حکومت میں منظم طریقہ کار کے تحت ہزاروں جعلی شناختی کارڈ جاری کیے، کے خلاف ملک گیر کریک ڈاوٴن جاری،8 اہلکار گرفتار کرلئے گئے جبکہ 10 ملازمین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں ، 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلئے گئے ہیں ان ملازمین کی نشاندہی گذشتہ تین ماہ سے جاری شناختی کارڈز کی تصدیقی مہم کے ذریعے ہوئی تھی ۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ نادرا کو جعل سازوں اور پاکستان کی شہریت بیچنے والوں سے پاک کر دیا جائے گا اور اس کے راستے میں کوئی رکاوٹ یا سفارش قبول نہیں کی جائے گی ۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ انتہائی حساس اور قومی سلامتی کا مسئلہ ہے اس میں عوام اور میڈیا کی معاونت کا شکر گزار ہوں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قانونی دباوٴ کے تحت تقریبا 1700 افراد نے رضا کارانہ طور پر اپنے جعلی شناختی کارڈ واپس کیے ، اس سے پہلے اس قسم کی کوئی ایک مثال بھی نہیں ۔

اس عمل کو چھ ماہ سے پہلے مکمل کر لیا جائی گا۔ جو کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے عوام اور میڈیا کے تعاون سے ممکن ہوا ۔ عید کے بعد جعلی شناختی کارڈ دینے میں ملوث نادرا ملازمیں کی دوسری قسط کے خلاف کاروائی ہوگی ۔ تیسرے مرحلے میں جعلی کارڈ بنوانے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :