پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقے گیاندری میں سیکورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن‘ 8 دہشت گرد ہلاک‘ ایک سیکورٹی اہلکار شہید‘ آئی ایس پی آر

اتوار 11 ستمبر 2016 11:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء) پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقے گیاندری میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کومبنگ آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آپریشن شام کو دیر تک جاری رہا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :