پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اورتاریخی سنگ میل عبوکرگئی

اسٹاک مارکیٹ کے تمام سابقہ ریکارڈٹوٹ گئے کے ایس ای100انڈیکس 40300پوائنٹس کی حد عبورکرگیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 10:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اورتاریخی سنگ میل عبوکرگئی کے ایس ای100انڈیکس 40300پوائنٹس کی حد عبورکرگیاجس سے اسٹاک مارکیٹ کے تمام سابقہ ریکارڈٹوٹ گئے ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں55ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کاحجم80کھرب سے بڑھ کر81کھرب روپے پرجاپہنچا۔

جمعہ کوکاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں203.30پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس40136.93پوائنٹس سے بڑھ کر40340.23پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس8.15پوائنٹس کے اضافے سے22755.17پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس26998.64پوائنٹس سے بڑھ کر27204.62پوائنٹس پربندہوا۔جمعہ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں55ارب25کروڑ20لاکھ66ہزار149روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم80کھرب57ارب56کروڑ6لاکھ76ہزار402روپے سے بڑھ کر81کھرب12ارب81کروڑ27لاکھ42ہزار551روپے ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کومارکیٹ میں63کروڑ75لاکھ98ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے تک محدودرہی جبکہ جمعرات کے روز56کروڑ58لاکھ86ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طورپر444کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے310کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،113میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب4کروڑ90لاکھ،دیوان سلمان4کروڑ85لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ4کروڑ4لاکھ،دیوان سیمنٹ3کروڑ75لاکھ اوراصغرنائن2کروڑ82لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے رفحان میظ کے بھاؤمیں277روپے اورنیسلے پاکستان کے بھاؤمیں200روپے کااضافہ جبکہ پاک ٹوبیکو کے بھاؤمیں29.50روپے اورسیمنس پاک کے بھاؤمیں20.84روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی

متعلقہ عنوان :