پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 40290پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو نے میں کامیاب ہو گیا، انڈیکس40100پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں3ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج مارکیٹ کیلئے اچھا ثابت ہوا ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار متحرک نظر آئے، منافع بخش شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری بھی کی جس کی وجہ سے کاروباری ٹرن اوور 50کروڑ حصص سے تجاوز کر گیا

جمعہ 9 ستمبر 2016 10:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2016ء)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گے ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 40290پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو نے میں کامیاب ہو گیا جبکہ انڈیکس40100پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں3ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج مارکیٹ کیلئے اچھا ثابت ہوا ،ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار متحرک نظر آئے اور انہوں نے منافع بخش شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری بھی کی جس کی وجہ سے کاروباری ٹرن اوور 50کروڑ حصص سے تجاوز کر گیا ۔

آئل اینڈ گیس ،توانائی ،بینکنگ ،ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے رجحان کے سبب ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مارکیٹ ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوکاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں52.06پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس40084.87پوائنٹس سے بڑھ کر40136.93پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس26949.11پوائنٹس سے بڑھ کر26998.64پوائنٹس ہوگیاجبکہ کے ایس ای30انڈیکس37.61پوائنٹس کی کمی سے22747.02پوائنٹس پربندہوا۔

جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں3ارب66کروڑ53لاکھ49ہزار739روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم80کھرب53ارب89کروڑ53لاکھ26ہزار663روپے سے بڑھ کر80کھرب57ارب56کروڑ6لاکھ76ہزار402روپے ہوگیا۔جمعرات کومارکیٹ میں56کروڑ58لاکھ86ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے تک محدودرہی جبکہ بدھ کے روز49کروڑ84لاکھ65ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو17ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طورپر443کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے214کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،213میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے پیس پاک لمیٹڈ5کروڑ5لاکھ،دیوان سلمان4کروڑ87لاکھ،اذگارڈ نائن 3کروڑ41لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ3کروڑ27لاکھ اورسوئی نادرن گیس کمپنی2کروڑ69لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے انڈس موٹرزکارپوریشن کے بھاؤمیں58.32روپے اوراٹلس بیٹری کے بھاؤمیں34.82روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤمیں78روپے اورسروسزانڈسٹریز لمیٹڈکے بھاؤمیں62.98روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی