راولپنڈی ، باپ کی ڈانٹ پر5 بہن بھائیوں کی ز ہریلی گولیاں کھاکر اجتماعی خودکشی کی کوشش

تشویش ناک حالت میں بے نظیر شہید ہسپتال منتقل

جمعہ 9 ستمبر 2016 10:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2016ء) راولپنڈی کے علاقے باغ سرداراں میں باپ کی ڈانٹ پر5 بہن بھائیوں کی اجتماعی خودکشی کی کوشش ،زہریلی گولیاں کھانے والے پانچوں بچوں کو تشویش ناک حالت میں بے نظیر شہید ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز راولپنڈی کے علاقے باغ سرداراں میں2سے 16سال کے درمیان کے 5بہن بھائیوں نے چویے مار دوا کھا لی پانچوں بچوں کو تشویش ناک حالت میں بے نظیر شہید ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، بچوں کی والدہ نہیں ہے وہ احساس کمتری کا شکار ہیں، گھر کے افراد کا کہنا ہے کہ بچوں نے والد کے ڈانٹنے پر زہریلی دوا کھا لی ہے پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 11سے16سال ہیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :