ٹرمپ میں کمانڈر اِن چیف بننے کی صلاحیت نہیں، سابق فوجیو ں کے اہلخانہ کی کانفرنس

جمعہ 9 ستمبر 2016 10:41

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2016ء)امریکی سابق فوجیوں اور کاروائیوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ میں کمانڈر اِن چیف بننے کی صلاحیت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی شہر نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر نیوز کانفرنس میں امریکی سابق فوجیوں اور کاروائیوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی ڈکشنری میں قربانی کا لفظ موجود نہیں ہے۔ایک سابق مسلم امریکی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی تارکین وطن اور مسلمان دشمنی نہ صرف ان کی اخلاقی پستی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ ایک قومی سلامتی خطرہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ہمیشہ امریکی عوام اور امریکی افواج کے لیے شرمندگی کا باعث بنے اور ان کی زندگیوں کو خطرے سے دوچار کیا۔

متعلقہ عنوان :