چین کے جہاز متنازع پانیوں میں پائے گئے،فلپائن

جمعہ 9 ستمبر 2016 10:41

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2016ء)فلپائن کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایسی تصویریں حاصل کی ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ چین کے بحری جہاز ساؤتھ چائنا سمندر کے متنازع پانیوں میں پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب لاؤس میں ایشیائی سمٹ کا انعقاد ہو رہا ہے اور امریکی صدر باراک اوباما بھی اس اجلاس میں شرکت کے لیے وہاں موجود ہیں۔فلپائن جنوبی چین کے سمندر کے بعض حصوں پر اپنا حق جتاتا ہے، تاہم چین کا کہنا ہے کہ یہ حصے اس کی حدود میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :