روس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں میں چھ ماہ کی توسیع

جمعہ 9 ستمبر 2016 10:41

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2016ء)یورپی یونین نے یوکرائن کے تنازع کے حوالے سے روس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں میں چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین نے روس کی ایک سو پچاس سرکردہ شخصیات کے خلاف سفری پابندیوں کے ساتھ ساتھ تیس کاروباری اداروں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔روس کے خلاف یہ پابندیاں یوکرائن میں باغیوں کی حمایت کرنے پر سن دو ہزار چودہ میں عائد کی گئی تھیں۔ ان پابندیوں سے روس کے مالیات، توانائی اور دفاع کے شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :