سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ، جدہ میں پاکستانی سفارتخانے نے وزیراعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

سفارتخانے کے اہلکار مسئلے کے حل کیلئے پیسے مانگتے ہیں،پاکستانی شہریوں کا الزام انصار برنی اور شاہین انٹرنیشنل ائیر لائن نے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے تمام خرچ اتھانے کی ذمہ داری لے لی

جمعرات 8 ستمبر 2016 10:52

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2016ء) سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملے پر جدہ میں پاکستانی سفارتخانے نے وزیراعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کے اہلکار مسئلے کے حل کیلئے پیسے مانگتے ہیں معروف سماجی کارکن انصار برنی اور شاہین انٹرنیشنل ائیر لائن نے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے تمام خرچ اتھانے کی ذمہ داری لے لی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی عید اپنے گھر والوں کے ساتھ کرنے کیلئے واپسی کے منتظر ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے ان کا مسئلہ حل کردیا ہے لیکن پاکستانی سفارتخانے نے انہیں پوچھا تک بھی نہیں سفارتخانے سے ان پاکستانیوں سے فارم پر کروائے تھے مگر کوئی بھی واپس نہیں آیا متاثرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سفارتخانے نے وزیراعظم کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے اہلکار ہر پاکستانی سے مسئلے کے حل کیلئے 200 سے 300 ریال مانگتے ہیں اس حوالے سے پاکستانی سفتر خارجہ سے رابطہ کیا گیا تو اس نے معاملے سے ہی لاعلمی ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جدہ کی شمسی جیل میں 200 سے زائد پاکستانی بے یار و مدد گار موجود ہیں اور وزیراعظم نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی متاثرین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ متاثرین کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سفارتخانے کوپابند کیا جائے پاکستانی شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو نہ تو پاسپورٹ مل رہے ہیں اور نہ اقامہ موجود ہے ایک بیڈ پر دو سے تین افراد سوتے ہیں ہمارا سفارتخانہ پاکستانیوں کی واپسی کا معاملہ حل نہیں کرتا اور پیسے مانگتے جارہے ہیں دوسری جانب نجی ٹی وی کے سی ای او کی درخواست پر سماجی کارکن انصار برنی نے کہا کہ متاثرین کی واپسی کیلئے تمام اقدامات کریں گے اور جتنا خرچ ائے گا وہ کرنے کیلئے تیار ہیں شاہین ائیر لائن کے صدر کاشف صبا کی شاہین آئیر انٹرنیشنل قومی جذبے کے تحت بے یارو مدد گار پاکستانیوں کو مفت وطن واپس لائے گی۔