الیکشن کمیشن ،ین اے 63 جہلم سے ضمنی انتخابات میں لیگی امیدوار راجہ مطلوب مہدی کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 8 ستمبر 2016 10:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2016ء) الیکشن کمیشن نے این اے 63 جہلم سے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگ کے امیدوار راجہ مطلوب مہدی کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے جہلم حلقہ این اے 63 سے کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدوار راجہ مطلوب مہدی کی کامیابی کا نوٹیفکیسن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

31 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے راجہ مطلوب مہدی‘ جبکہ پاکستان تحریک اصاف کے فواد چوہدری کے دیگر پارٹیوں کے امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ راجہ مطلوب مہدی نے 80 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے 73 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے واضح رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار فواد چوہدری نے این اے 63 جہلم کے ضمنی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق این اے 63 کے 47 پولنگ اسٹیشنوں کے پولنگ بیگز غیر محفوظ ہاتھوں میں تھے الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر ز اور عملے نے اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے نہیں نبھائیں۔