صوابی،ضلع کونسل کیلئے مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار آصف اقبال قتل

جمعرات 8 ستمبر 2016 11:22

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2016ء) ضلع کونسل صوابی کیلئے مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار آصف اقبال کو اپنی دوکان میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

شہزاد اقبال ولد محمد اقبال سکنہ کڈی نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی شہزاد اقبال موضع زیدہ میں معمول کے مطابق اپنی ہوم اپلائنسز کے دوکان میں موجود تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا قتل کی دعویداری مبینہ طور پر عبدالعزیز اور نیک روز ساکنان کڈی پر کی گئی ہے اور وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ چار پانچ ماہ قبل عبدالعزیز کا بیٹا قتل ہوا تھا جس کا شک آصف اقبال پر کر رہا تھا ۔

مقتول مئی 2015کے بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل صوابی کے لئے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار تھے زیدہ پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :