بھارت میں پاکستا نی ہائی کمشنر عبدالباسط کی دفتر خارجہ طلبی،بھارتی ہائی کمشنر سے ناروا سلوک پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا

پاکستانی سفیر نے بھارتی احتجا ج کو سختی سے مسترد کردیا کراچی چیمبر نجی ادارہ سے سرکاری نہیں ،بھارت بنیادی ایشوز پر توجہ دے ، قصے کھل گئے تو بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گئی،عبدالباسط کا جواب

جمعرات 8 ستمبر 2016 11:19

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2016ء) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا سے مبینہ ناروا سلو ک پر بھارت نے پاکستا نی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ،تاہم پاکستانی سفیر نے بھارتی احتجا ج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی چیمبر ایک نجی ادارہ سے سرکاری نہیں ،بھارت میں بھی انہیں کئی تقریبات میں مدعو کرنے کے بعد شرکت سے روکا گیا ہے ،بھارت بنیادی ایشوز پر توجہ دے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کے روز بھارتی دفتر خارجہ نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو کراچی چیمبر کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے سے روکنے پر پاکستانی سفیر عبدالباسط کو طلب کیا ہے اور احتجاج ریکارڈ کروایا، مگر پاکستانی سفیر نے بھارتی موقف کو سختی سے مسترد کر دیا اور کہا کہ کراچی چیمبر پرائیوٹ ادارہ ہے حکومت پاکستان کا ادارہ نہیں ہے، مجھے بھی کئی بار بھارت میں تقریب سے روکا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قصے کھل گئے تو بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت بنیادی ایشوز پر توجہ دے فضول باتوں پر نہیں، بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سفیر کو حکومتی دباؤ پر کراچی نہیں جانے دیا گیا مگر پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی موقف کو مسترد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :