پاکستان بھی ان21 ممالک میں شامل ہے جہاں خوراک کا قحط پیدا ہوسکتا ہے،سینیٹر تاجر حیدر کی تحریک التواء

بدھ 7 ستمبر 2016 10:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2016ء)سینیٹ میں سینیٹر تاجر حیدر نے تحریک التواء پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین نے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان بھی ان21 ممالک میں شامل ہے جس میں خوراک کا قحط پیدا ہوسکتا ہے،دوسری جانب ارسا نے فیصلہ کیا ہے کہ فصل حریف میں پنجاب کو 15فیصد اور24فیصد کم پانی دیا جائے گا یہ فیصلہ کیوں ہوا پانی نہ ملا تو پھر فصلیں کیسے اگائیں گے، 24فیصد پنی کمی کو یوں سمجھا جائے کہ سندھ کا چوتھا حصہ بنجر ہوجائے گا،تربیلا ڈیم کو اگر بھر دیا جائے تو پانی کی کمی پوری ہوسکتی ہے،اب خطرات پیدا ہوگئے ہیں،گنے،گندم ،کپاس میں قحط کا شدید خظرہ ہے،وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بونس نے سینیٹ کو بتایا کہ شوگر،گندم سب سرپلس ہے قحط کا کوئی خطرہ نہیں ہے،صوبوں کے پاس اناج کے بڑے ذخیرہ ہیں قوم مطمئن رہے قحط کا دور دور تک چانس نہیں ہے،لہٰدا رولز کے مطابقیہ تحریک التواء نہیں نئی،تاہم سینیٹ نے تحریک التواء کیلئے سینیٹر تاج حیدر سے کہا کہ اپنی تحریک واپس لے لیں بعد ازاں 218کے تحت پھر سے لیا جائے گا

متعلقہ عنوان :