پاکستانی فوجیوں نے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی،بھارت کا الزام

رواں ہفتے کے دوران پاک فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا یہ دوسرا واقعہ ہے ،دفاعی ترجمان

بدھ 7 ستمبر 2016 10:17

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2016ء)بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے جموں وکشمیر کے پونچھ سیکٹر میں دوسری بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے ،بھارت کے دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ پاکستانی فوجیوں پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج کی اگلی پوسٹوں پر ہلکے اور خود کار ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی ،پاکستانی فوج کی جانب سے رواں ہفتے کے دوران یہ دوسری بار فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں پر بھاری مارٹر شیل بھی فائر کئے گئے ،آخری اطلاعات آنے تک فائرنگ کا یہ سلسلہ جاری ہے ،بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی جارہی ہے تاہم اس واقعہ میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ادھر پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل او سی کے ساتھ واقعہ شاہ پور کندھی کے علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :