سپیکرجج ہوتاہے سپیکرکے الفاظ نہیں عمل بولتاہے ، فہمیدہ مرزا

ایازصادق کے فیصلے پرتنقیدہوگی تاہم فیصلے کودیکھے بغیریہ کہنامشکل ہے فیصلہ درست ہے کہ نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 6 ستمبر 2016 04:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء)سابق سپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزانے کہاہے کہ اسپیکرجج ہوتاہے سپیکرکے الفاظ نہیں عمل بولتاہے ،ایازصادق کے فیصلے پرتنقیدہوگی تاہم فیصلے کودیکھے بغیریہ کہنامشکل ہے کہ فیصلہ درست ہے کہ نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے فہمیدہ مرزانے کہاکہ اسپیکرقومی اسمبلی نے ریفرنس پرجوفیصلہ دیاوہ دیکھے بغیراس پرتبصرہ کرنامناسب نہیں ،سپیکرکی سیٹ پرجوبھی ہوتاہے اس پربڑی ذمہ داری ہوتی ہے ،اسپیکرکاعمل بولتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ سپیکرکے فیصلے پرکتنے دن میں فیصلہ ہوااورکیاکمنٹس لکھے گئے اسپیکرنے کیانوٹ لکھایہ ساری چیزیں سامنے آئیں توپتہ چلے گاکہ ان کافیصلہ درست ہے کہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سپیکرکے فیصلے پرتنقیدہوگی ،سپیکرکے فیصلے میں یہ وضاحت ہونی چاہئے کہ انہوں نے ریفرنس کوکیوں مستردکردیااورجوریفرنس الیکشن کمیشن کوبھیجاگیااس کی بھی وجوہات لکھی ہونی چاہئیں