حکومت آئین کے متصادم اقدامات کررہی ہے، مولانا شیرانی

اسلامی نظریاتی کونسل نے سفارشات پر مبنی تین رپورٹس حکومت کو پیش کیں، وزارت پارلیمانی امور کی ذمہ داری تھی کہ وہ ان رپورٹس کو ایجنڈا میں شامل کرتی اور ان پر باقاعدہ قانون سازی کرتی،قومی اسمبلی میں اظہار خیال

منگل 6 ستمبر 2016 04:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا شیرانی نے کونسل کی سفارشات کو آئین کا حصہ نہ بنانے پر حکومت پر شدید تنقید کی اور کہاکہ حکومت آئین کے متصادم اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی سفارشات پر مبنی تین رپورٹس حکومت کو پیش کی ہیں اب یہ وزارت پارلیمانی امور کی ذمہ داری تھی کہ وہ ان رپورٹ کو قومی اسمبلی کے ایجنڈا میں شامل کرتی اور ان پر باقاعدہ قانون سازی کرتی۔

یہ رپورٹس 2009 ء 2011 ء 2012 ء میں پیش گئیں تھیں لیکن ان پر کوئی عمل نہیں ہورہا ہے حکومت آئین کے تقاضوں پر عمل نہیں کیا جارہا ہے اور حکومت اس پر واضح موقف اختیار کرے حکومت اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل کرنے پر آئین کے تحت پابند ہے۔

متعلقہ عنوان :