لاہور ہائیکورٹ کا پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ملزم کو رہا کرنے کا حکم

منگل 6 ستمبر 2016 04:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد حمید ڈار نے خاتون شہری سائرہ خان کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خاتون نے عدالت سے اپنے بیٹے عدنان کی رہائی کی استدعا کی، درخواست گزار کے وکیل مجاہد وسیم نے عدالت کو بتایا کہ عدنان کو دوہزارتین میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر حملے کرنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔

سزا مکمل ہونے کے باوجود عدنان اٹک جیل میں قید ہے۔ جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سابق صد پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔