ایل این جی منصوبوں سے عوام کو سستی بجلی مہیا ہو گی، نواز شریف

2018 ء تک گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے وافر بجلی میسر ہو گی، وزیر پٹرولیم سے ملا قات میں اظہا ر خیال

منگل 6 ستمبر 2016 04:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018 ء تک گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے وافر بجلی میسر ہو گی ۔ ایل این جی منصوبوں سے عوام کو سستی بجلی مہیا ہو گی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات ہوئی اس موقع پر وزیر پٹرولیم نے کہا کہ آئندہ سال گدو اور نندی پور بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی کے لئے انتظامات مکمل ہیں گیس کی تقسیم و ترسیل کے نظام کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے سوئی سدرن اور نادرن اپگریڈیشن میں سرمایہ کاری کر رہی ہے کمپینیوں نے مختلف مقامات پر تیل و گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں تیل و گیس کی دریافت حکومت کی پالیسیوں کے باعث ممکن ہوئی انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینلز کے قیام اور گیس پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی کہ تمام ایل این جی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں ۔ ایل این جی کے منصوبوں سے عوام کو سستی بجلی مہیا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :