روس اور سعودی عرب تیل کی قیمتوں کے استحکام پر متفق

منگل 6 ستمبر 2016 04:29

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء)روس اور سعودی عرب نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ’مشترکہ کارروائی‘ کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بیان چین میں ہونے والے جی ٹوئنٹی ممالک کے اجلاس کے موقع پر جاری کیا گیا۔ روسی وزیر برائے توانائی الیگزانڈر نوواک کا کہنا تھا کہ روس اور سعودی عرب کی مفاہمت ایک ’نئے دور‘ کا آغاز ہے اور عالمی منڈیوں پر اس کے مثبت اثرات جلد نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :