روس میں گاڑی کے سائے پر جرمانے کا سامنا

منگل 6 ستمبر 2016 04:28

ماسکو ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء )روس میں ایک شخص کو اپنی گاڑی کے سائے پر جرمانے ادا کرنا پڑگیا۔جی ہاں یہ انوکھا واقعہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں 25 اگست کو پیش آیا۔اس ڈرائیور پر ٹریفک حکام نے سڑک پر بنی کراسنگ لائن کے اوپر گاڑی چلانے پر جرمانے کی سزا سنائی۔تاہم ٹریفک کیمروں کی لی گئی تصاویر سے معلوم ہوا کہ مذکورہ گاڑی کا صرف سایہ لائن کے اس پار گیا تھا۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص نے اس حوالے سے روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا " ٹریفک کیمرے بس ہم سے جرمانہ لینا چاہتے ہیں چاہے گاڑی کا سایہ ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیوں نہ کرے"۔اس شخص نے اپنی واضح ٹریفک قوانین کی 'خلاف ورزی' کی تصاویر بھی آ ن لائن شائع کیں۔اس ڈرائیور نے ٹریفک پولیس میں بھی شکایت درج کرائی ہے اور حکام نے وعدہ کیا ہے کہ تحقیقات کے بعد جرمانہ واپس کردیا جائے گا اور یہ بظاہر تیکنیکی غلطی لگتی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق " ٹریفک پولیس اس شکایت کا جائزہ لے رہی ہے اور مستقبل قریب میں اس حوالے سے جواب دیا جائے گا"۔ماضی میں بھی روس میں ایک ڈرائیور کو اس طرح کے مسئلے کا سامنا ہوا تھا اور اس پر محض اس لیے جرمانہ عائد کردیا گیا کیونکہ اس کی ہیڈلائٹس کی روشنی نے کراسنگ لائن کو عبور کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :