ایران کی جانب سے بلوچستان میں پاکستانی حدودکی خلاف ورزیاں

بدستورتین دن کے اندرتین بارحملے،متعددمارٹرگولے سرحدی علاقے پنجگورمیں داغے گئے،مسلسل دھماکوں سے لوگ ذہنی کوفت کاشکار

منگل 6 ستمبر 2016 04:43

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء)ایران کی جانب سے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزیاں بدستور جاری تین دن کے اندر تین بار حملے متعدد ماٹر گولے بلوچستان کے سرحدی علاقہ پنجگور میں داغے گئے قریبی علاقوں کے لوگ مسلسل دھماکوں کی وجہ سے ذہنی کوفت کے شکار ہوچکے ہیں،دونوں ملکو ں کے درمیان مذاکرات و احتجاج کی کسی قسم کی وعدہ وفا نہیں ہورہے ہیں،تفصیلات کے مطابق ملکوں کے درمیان حدود کی احترام ملکی سالمیت کیلئے بنائے قوانین کی پاسداری ہر ملک پر لاگو ہیں لیکن ان پاسداروں کے خلاف کام کرتے ہوئے ایران کی جانب سے پاکستانی حدود پر مسلسل حملے جاری ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پائی جاتی ہے گزشتہ رات ایران کی جانب سے پنجگور کے باڈری علاقہ حاجی داد کریم بازار پر بارہ ماٹر گولے داغے جو کھلے میدان میں گھر کر زور داردھماکے سے پھٹ گئے جس کی گونج نے پورے شہر کو ہلا کے رکھ دیا سیکورٹی فورسسز کی جانب جوابی کاروائی کی گئی، علاقائی و سرکاری اطلاع کے مطابق کوئی جان و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :