وادی نیلم :دوسری شادی میں رکاوٹ،شوہر نے پہلی بیوی کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا
ظالم شوہر نے مردہ جسم کو پھانسی دینے کے ساتھ جسم کے متعدد اعضاء کو کاٹ کر اسے آگ لگا دی
پیر 5 ستمبر 2016 10:52
مظفرآباد،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2016ء)لائن آف کنٹرول پر واقع وادی نیلم کے علاقے کیل میدان میں غریب گھرانے کی جواں سالہ لڑکی کواس کے انسان نما وحشی درندے شوہر نے دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے پر ویران جنگل میں لے جا کر کلہاڑیوں کے وار کر قتل کر دیا،ظالم شوہر نے قتل کرنے کے بعد بیوی کے مردہ جسم کو پھانسی دینے کے ساتھ جسم کے متعدد حصے کاٹ کر اسے آگ لگا دی۔
علاقے کے نام نہاد شرفا کا جرگہ اور مثالی پولیس بھی قاتلوں سے مل گئی مقتولہ کے ورثا سے سادہ کاغذ پر دستخط کروا کر واقعے کو دبانے کی ناکام کوشش،لڑکی تمہاری چلی گئی اب اپنا منہ بند رکھو ورنہ سب کے خلاف ایف آئی آر درج کر دیں گے پولیس کے اس ظالمانہ سلوک نے انسانیت کو بھی شرما دیا۔(جاری ہے)
14اگست کو کیل میں قتل ہونے والی آ منہ کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور اسکی چھ ماہ کی بچی کو بھی ماں کی ممتا سے محروم کر دیا گیا۔
قاتل بدستور آزاد ،قانون اور انصاف کا منہ چڑا رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع نیلم کے لائن آف کنٹرول پر واقعہ علاقے کیل میدان کی رہائشی آمنہ بی بی کی شادی محمد رفیق ولد محمد یوسف سے ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور اب انکی ایک چھ ماہ کی بچی بھی موجودتھی اسی دوران محمد رفیق کا علاقے کی ایک اور خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر کوئی چکر چل رہا تھا اور اس نے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ اپنی پہلی بیوی کوطلاق دے تو اسی صورت میں شادی ہو سکتی ہے ،مبینہ قاتل نے مہر کی رقم اور جہیز کے سامان کی واپسی کے خوف سے آمنہ بی بی کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا اور اسے دوردراز جنگل میں اپنے ساتھ لے گیا اور پھر موقع پاتے ہی اس پر کلہاڑیوں کے وار کر دئیے جس سے وہ زمین پر گر گئی اور اس نے تڑپنا شروع کر دیا ظالم نے اسی پر بس نہیں کیا بلکے اس کے گلے میں رسی کا پھندہ بنا کر اسے ایک درخت سے لٹکا کر پھانسی بھی دے ڈالی اور اس کے جسم کے متعدد حصے کاٹ آگ لگا دی۔مقامی ذرائع کے مطابق تین روز تک نعش جنگل میں پڑی رہی اور جب اس کی گمشدگی کا شور مچا تو اسکے ظالم شوہر نے اپنے ساتھیوں سے ملکر اس کی نعش کو قریبی نالہ نریل میں پھینک دیا ۔اس نعش نالہ نریل میں بہہ کر کیل ہائیڈرل پاور کے ان ٹیک میں پھنسی ہوئی تھی ،مقامی لوگوں نے اس نعش کو پانی سے نکال کر اس کے ورثہ کے حوالے کیا۔اس دوران جب پولیس کو اطلاع ملی تو انھوں نے بجائے قاتل کو گرفتار کرنے کے مقتولہ کے غریب ورثا پر دباو ڈالنا شروع کر دیا۔علاقے میں اسی دوران ایک جرگہ بھی منعقد کیا گیا جہاں چوہدری خان ولی نامی شخص نے خطیر رقم کے عوض مقتولہ کے ورثا سے سادہ کاغذ پر دستخط کروا کہ یہ تحریر لکھی کہ آمنہ بی بی کی موت پاوں پھسلنے سے ہوئی جب کہ دوسری جانب آمنہ بی بی کی نعش کو غسل دینے والی خواتین نے بتایا کہ اس کے جسم پر کلہاڑیوں کے وار کیے گئے اور اسکے گلے میں رسی ڈال کر پھانسی دی گئی جس کے واضع نشانات موجود تھے۔لیکن پیسوں کی چمک دمک کے سامنے پولیس نے گھٹنے ٹیک دیئے اور ایک غریب بچی کے قاتل کو نہ صرف گرفتار نہ کیا جا سکا بلکے اس کے لواحقین کو اس بات کا سختی کے ساتھ پابند بنایا گیا کہ اگر کسی کے سامنے زبان کھولی تو کسی کو بھی زندہ نہیں چھوڑیں گئے۔مقتولہ کے ورثا کو اندھیرے میں رکھ کر انھیں بظاہر یہ تاثر دیا گیا کہ قاتل گرفتار ہے اور انھیں انصاف ملے گا۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور ریاست کے درد دل رکھنے والے باسیوں نے حکومت ،انتظامیہ اور چیف جسٹس سے اس واقعے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کوٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جائے اور پولیس کے جو اہلکار اس میں ملوث ہیں سب سے پہلے انکی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور مقتولہ آمنہ کو حقیقی معنوں میں انصاف مہیا کیا جائے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 5 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
ائیر چیف مارشل سہیل امان کا پی اے ایف میوزیم ، کراچی میں پاک فضائیہ کی یادگارِ شہداء کا افتتاح
-
کرنل شیرخان کیڈٹ کالج میں فوڈپوائزنگ سے 500طلباء کی حالت غیرہوگئی
-
بہاولپور،سول ہسپتال میں چودہ سالہ لڑکی کاگینگ ریپ
-
پنجاب کے کاشتکاروں میں 50 سے 60لاکھ سمارٹ فون مکمل طور پر مفت تقسیم کیے جائیں گے،ڈاکٹر عمر سیف
-
ڈ یرہ غازی خان ، نومولود بچی مردہ حالت میں برآمدشہریوں نے کتے کے منہ سے چھڑا لیا
-
فیصل آباد،ن لیگ میں چوہدراہٹ کی جنگ، عابدشیرعلی اور راناثناء اللہ کے حامیوں کے درمیان ہاتھاپائی ،گھونسوں کی بارش ،متعددکارکن زخمی
-
مہمند ایجنسی ، 7سالہ بچی غیر معمولی ذہانت اور صلاحیتوں کی مالک
-
وادی نیلم :دوسری شادی میں رکاوٹ،شوہر نے پہلی بیوی کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا
-
جرمنی کی شمال مشرقی ریاست میں ایگزٹ پولز، جرمن چانسلر کی جماعت تیسرے نمبر پر چلی گئی
-
سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی روسی صدر اور برطانوی وزیراعظم سے ملاقات
-
عالمی رہنما ’کھوکھلے مذاکرات‘سے اجتناب کریں،چینی صدر
-
افغانستان ،مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،50 افراد ہلاک،20 سے زائد زخمی
-
داعش کیخلاف آپریشن کیلئے ترکی کے مزید ٹینک شام میں داخل ہو گئے
-
ہمدان کا فوجی اڈہ سپریم لیڈر کے حکم پر روس کو دیا گیا
-
سعودی فورسز اور اتحادی طیاروں کی حوثیوں پر بمباری ،کئی ٹھکانے تباہ
-
نیشنل ایکشن پلان اور کومبنگ آپریشن کے تحت ملک بھر میں تابڑ توڑ کارروائیاں جاری
-
بھارتی پارلیمانی وفد کی سرینگر آمد،حریت رہنماؤں کاملنے سے انکار،بھارتی فوج کی فائرنگ سے250 سے زائد کشمیری زخمی
-
وزیراعظم نے پانامہ لیکس پر اہلخانہ کو جاری نوٹسز کی جواب کی تیاری کا عندیہ دیدیا
-
پہلے راؤنڈ میں آل شریف کی کرپشن اور ملک دشمنی کے ثبوت قوم کے سامنے رکھے، طاہر القادری
-
پیپلز پارٹی سڑکوں پر نہیں آرہی ، عید کے بعد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے،خورشید شاہ
-
قوم پرغداری کا دھبہ لگوانے والے آج دنیاوی فائدے کیلئے راء کے ایجنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،مصطفی کمال
-
بلوچستان میں ہمسایہ ممالک کی مداخلت سے بین الاقوامی برادری کوآگاہ کیاجائے گا،ثناء اللہ زہری
-
ایف آئی اے ا ہلکاروں کے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعتیں انتخابات کی اہل نہیں ہونگی،الیکشن کمیشن
-
درست ترین ڈیٹا بیس کے حصول کے لیے سپارکو اور حکومت پنجاب میں اشتراک عمل کا فیصلہ
-
بیرون ملک پاکستانیوں کو مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی فراہمی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر یکم ستمبر سے جی ایس ٹی میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کر دیا
-
بھارتی وزیر اعظم کی چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں سی پیک منصوبے پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.