ڈ یرہ غازی خان ، نومولود بچی مردہ حالت میں برآمدشہریوں نے کتے کے منہ سے چھڑا لیا

پیر 5 ستمبر 2016 10:47

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2016ء) تھانہ سٹی کے علاقہ سے نومولود بچی مردہ حالت میں برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ بلاک نمبر5کے رہائشیوں نے بتایا کہ ایک کتا نومولود بچی کو منہ میں دبائے لیے جا رہا تھا جسے دیکھتے ہی انہوں نے کتے کے منہ سے چھڑایا لیکن بچی مردہ حالت میں تھی جسکی اطلاع 15پر کی گئی تاہم ڈیوٹی عملہ نے متعلقہ تھانہ کو اطلاع دینے کے بجائے سول لائن پولیس کو موقع پر بھیج دیا تھانہ سول لائن کا علاقہ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دیدی جبکہ نومولود کی نعش کو پولیس نے قبضہ میں لے کر ٹی ایم اے ڈیرہ کے ذریعے تدفین کرائی