افغانستان ،مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،50 افراد ہلاک،20 سے زائد زخمی

پیر 5 ستمبر 2016 11:01

زابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2016ء) افغان صوبے زابل میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 20 سے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافروں سے بھری بس افغان صوبے کندھار سے کابل جارہی تھی کہ جنوبی صوبے زابل میں قندھار ہائی وے پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔افغان صوبے زابل کے گورنر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور 20 سے زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :