سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی روسی صدر اور برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

پیوٹن کا مختلف معاملات میں ریاض اور ماسکو بات چیت کی اہمیت پر زور

پیر 5 ستمبر 2016 11:01

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2016ء)سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے شہر ہینگ زو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پیوٹن نے مختلف معاملات میں ریاض اور ماسکو کے درمیان مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کی وزیراعظم تھیریسا مے سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان قائم دو طرفہ تعلقات اور اس کی سپورٹ کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر صورت حال کی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا