حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر یکم ستمبر سے جی ایس ٹی میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کر دیا

پیر 5 ستمبر 2016 11:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2016ء) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر یکم ستمبر سے جی ایس ٹی میں7.50فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یکم ستمبر سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ساڑھے 7فیصد اضافہ کر دیا ہے، سب سے زیادہ اضافہ ہائی سپیڈ ڈیزل میں کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل 28فیصد سے بڑھا کر35.5فیصد کیا گیا ہے، ایچ او سی پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے بڑھ کر 21.5فیصد کر دی گئی ہے، پیٹرول پر شرح17فیصد سے بڑھ کر20فیصد کر دی گئی ہے، مٹی کے تیل پر شرح بغیر کسی تبدیلی کے5فیصد برقرار ہے، لائٹ سپیڈ آیل پر جی ایس ٹی کی شرح5فیصد سے بڑھ کر 8.5فیصد کر دی گئی۔