پیپلز پارٹی سڑکوں پر نہیں آرہی ، عید کے بعد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے،خورشید شاہ

15ستمبر کو دکھائیں گے پیپلزپارٹی کیا ہے، مقررہ مدت سے پہلے الیکشن کرائے جائیں آئندہ الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں ، پنجاب میں اپنی جگہ واپس حاصل کر لیں گے الیکشن 4سال میں ہونے چاہئیں، حکومت کی 3سال کی ناکامی عوام کے سامنے رکھیں گے طاہر القادری کی دستاویزات بالکل درست ہیں، کرپشن سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا ہے، ورکرز کنویشن سے خطاب

پیر 5 ستمبر 2016 11:07

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سڑکوں پر نہیں آرہی ، عید کے بعد لوگوں سے رابطہ مہم کا آغاز کرینگے،15ستمبر کو دکھائیں گے پیپلزپارٹی کیا ہے، مقررہ مدت سے پہلے الیکشن کرائے جائیں، آئندہ الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں ، پنجاب میں اپنی جگہ واپس حاصل کر لیں گے، الیکشن 4سال میں ہونے چاہئیں، حکومت کی 3سال کی ناکامی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کی دستاویزات بالکل درست ہیں، کرپشن سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور میں ورکرز کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ نے کہا کہ طاہر القادری کی دستاویزات بالکل درست ہیں اگر کسی کو غلط فہمی ہے تو سپریم کورٹ میں رٹ جمع کرائے، ملک میں اربوں کھربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے، ہمارے دور سے زیادہ بجلی مہنگی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سڑکوں پر نہیں آرہے مگر عید کے بعد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر یں گے، حکومت کی3سال کی ناکامی عوام کے سامنے رکھیں گئے، ہم نے زراعت پر سیلز ٹیکس زیرو کر دیا تھا، ہمارے دور میں کسان خوشحال تھے،انہوں نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے سیاست پنجاب سے شروع کی تھی، پنجاب میں اپنی جگہ دوبارہ حاصل کر لیں گے، اپنی 5سالہ حکومت میں تنخوا ہوں میں اضافہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن مقررہ مدت سے پہلے ہونے چاہئیں اور آئندہ الیکشن صاف اور شفاف ہو نا چاہیے، 15ستمبر کو دکھائیں گے پیپلزپارٹی کیا ہے، عہدوں کے پیچھے نہیں چلتا عہدے میرے پیچھے چلتے ہیں،پہلے بھی کہتا تھا اب بھی کہتا ہوں الیکشن کی مدت چارسال ہونی چاہیے ، عمران خان جب جوان تھا نوجوان ان کے ساتھ تھے، پیپلزپارٹی کی قیادت جوان ہے اب نوجوان ہمارے ساتھ ہیں، پیپلزپارٹی عید کے بعد چاروں صوبوں میں جلسے کریں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے، پنجاب پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے سیاسی جلسوں سے حکومت کو نہیں سیاستدانوں کو خطرہ ہے۔