مسلم لیگ (ق) خیبر پختونخوا کا مندر مسمار کر کے مارکیٹ بنانے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

اتوار 4 ستمبر 2016 13:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) خیبر پختونخوا نے محلہ ونگڑی گراں میں مندر کو مسمار کر کے المدینہ مارکیٹ بنانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا یہ اعلان پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر معظم بٹ ایڈووکیٹ ‘ محب الرحمان اور دیگر نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اقلیتوں کو حقوق فراہم کرے اور ان کے مقدس مقامات کی حفاظت کرے مگر یہاں اس کے برعکس کام ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ مندر پر کام کو بند کر دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود اس پر پلازے کی تعمیر جاری ہے جس کے باعث ان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ آثار قدیمہ اور اقلیتی عبادتگاہوں کی مسماری آئین پاکستان کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ جگہ محکمہ اوقاف کی ملکیت ہے اس لئے محکمہ اوقاف بھی اس میں مداخلت کر کے کام کو فوری طور پر رکوائے ۔

متعلقہ عنوان :