پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کر ٹیک پارٹی کے کارکنوں کی بھی احتساب مارچ میں شر کت

جسٹس(ر) افتخارمحمد چوہدری اور عمران خان کے حق‘کر پشن اور حکومت کیخلاف نعر ے بازی کرتے رہے

اتوار 4 ستمبر 2016 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کر ٹیک پارٹی کے کارکنوں کی بھی احتساب مارچ میں شر کت ‘جسٹس(ر) افتخارمحمد چوہدری اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز بھاٹی گیٹ میں زبیر علی اور احمد نامی نوجوان کی قیادت میں20سے زائد کارکنوں نے خود کو پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کر ٹیک پارٹی کا کارکن بتاتے ہوئے تحر یک انصاف کے احتساب مارچ میں شر کت کی جنہوں نے افتخار محمد چوہدری کی تصاویر بھی پکڑ رکھی تھیں وہ اس موقعہ پر جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری اور کر پشن اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اور تحر یک انصاف کے احتجاج میںآ ئندہ بھی شر کت کا اعلان بھی کیا ہے ۔