قتل کروانے کا جھوٹاالزام ‘ حمزہ شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا

اتوار 4 ستمبر 2016 13:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء) تحر یک انصاف کے کارکن تنویر مرزا قتل کیس کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے عمران خان کو نوٹس بھجوانے کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے،قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف پہلے بھی دعوے دائر کیے گئے ہیں تحر یک انصاف کے چےئر مین پہلے بھی ہرجانے پر معاقی مانگ چکے ہیں،حمزہ شہباز کے قریبی زائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حقائق سے منافی الزامات عائد کیے ہیں جس کی ان انہیں سزا بھگتنی پڑے گی۔