زمبابوے کے صدر موگابے علاج کے بعد وطن پہنچ گئے

اتوار 4 ستمبر 2016 13:47

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء)افریقی ملک زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے علاج معالجے کے بعد واپس اپنے وطن پہنچ گئے ہیں۔ وہ طبی معائنے کے لیے خلیجی ریاست دبئی گئے تھے۔

(جاری ہے)

بانوے برس کے موگابے کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ خاصے علیل ہیں اور ان کی صحت کی مسائل پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ تاہم ملکی دارالحکومت ہرارے پہنچنے پر موگابے نے کہا کہ وہ دبئی میں اپنے خاندانی معاملات کے حوالے سے گئے تھے۔ موگابے اپنے ملک زمبابوے کے سن 1980 سے آزادی کے بعد سے صدر چلے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :