جہادیوں کو تربیت دینے والا بنگلہ دیشی پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک

اتوار 4 ستمبر 2016 13:46

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء)جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پولیس نے ڈھاکا کے نواحی علاقے میرپور میں چھاپا مار کر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مشتبہ انتہا پسند کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے کا نام مراد بتایا گیا ہے۔ میرپور میں ہلاک ہونے والے شخص کی عمر چالیس سے پینتالیس برس کے درمیان بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مراد کے بارے میں پولیس کو یہ معلومات حاصل ہوئی تھی کہ وہ جہادیوں کو تربیت دیتا ہے۔پولیس کو ملنے والی معلومات کے مطابق اِسی کے تربیت یافتہ عسکریت پسندوں نے ڈھاکا کے سفارتی علاقے گلشن کی ایک مقبول بیکری اور کیفے پر رواں برس جولائی میں دھاوا بول کر کم از کم بیس انسانوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں بیس غیرملکی تھے۔

متعلقہ عنوان :