جاناں ملک اور نعمان جاوید کا شادی کا فیصلہ

میں اور جاناں ملک پہلی مرتبہ 12 اگست کو ملے تھے، جب وہ ایک ساتھ فلم دیکھنے کے لیے گئے، نعمان جاوید

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:13

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2016ء )پاکستانی گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک انٹرویو میں نعمان جاوید کا کہنا تھا کہ میں اور جاناں ملک پہلی مرتبہ 12 اگست کو ملے تھے، جب وہ ایک ساتھ فلم دیکھنے کے لیے گئے۔نعمان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے جاناں کو 26 اگست کو پروموز کیا، وہ ایک نہایت ایماندار اور وفادار شخصیت کی مالک ہیں‘۔

(جاری ہے)

نعمان شادی کے بعد بھی اپنی گلوکاری کے کیریئر کو جاری رکھیں گے، ان کے مطابق جاناں ملک بھی شادی کے بعد اداکاری کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ’اچھا ساتھی وہی ہوتا ہے جو مکمل آزادی دے، میں جاناں کو ہر مشکل میں ہمیشہ سپورٹ کروں گا‘۔اپنے ماضی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نعمان نے بتایا کہ ’میری فیملی اب میری پہلی ترجیح ہے، میں اپنی بیوی کے ساتھ ایک اچھی زندگی گزارنا چاہتا ہوں، میری زندگی بہت حد تک تبدیل ہوچکی ہے اور مجھے معلوم ہے کہ یہ بہتری کی وجہ سے ہوئی ہے، اللہ نے میرے لیے کچھ بہتر ہی سوچا ہے، جاناں کے ساتھ رہ کر میں اپنی ہر بری یاد کو بھول جاتا ہوں‘۔

متعلقہ عنوان :