فواد چوہدری نے این اے63 جہلم کے انتخابی نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فواد چوہدری نے این اے63 جہلم کے انتخابی نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا ہے، الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے درخواست کے مطابق47پولنگ اسٹیشنوں کے پولنگ بیگز غیر محفوظ ہاتھوں میں تھے، الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر اور عملے نے اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے نہیں نبھائی ہیں، واضح رہے کہ این اے63جہلم کے ضمنی انتخابات مسلم لیگ(ن) کے امیدوار راجا مطلوب نے کامیابی حاصل کی تھی۔