سیکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے میٹروبس کا روٹ آج محدود کرنے کافیصلہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2016ء)سیکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے میٹروبس کا روٹ آج (ہفتہ) کیلئے محدود کرنے کافیصلہ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میٹروبس گجومتہ سے شاہدرہ کے بجائے صرف ایم او کالج تک ہی جائے گی ،روٹ کو محدود کرنے کافیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیاہے ۔واضح رہے کہ پاکستا ن تحریک انصاف آج (ہفتہ ) لاہور میں ریلی بھی نکال رہی ہے جس پر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے انہیں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریلی موخر کرنے کا مشورہ دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :