زمین کی قیمتیں بڑھنے سے ملک ترقی کرتاہے تواسے ملک ریاض کے حوالے کردو،شیخ رشید

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2016ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ یہ ملک نوازشریف کی صلاحیتوں پرنہیں چلتااگرزمینوں کی قیمتیں بڑھنے سے ملک کی ترقی ہوتی ہے تواسے ملک ریاض کے حوالے کردو،قیمتیں چارگنابڑھادے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی انٹرویوکے دوران شیخ رشیدنے کہاکہ ہم ان کی باتیں نہیں کرتے جوارتھ کوٹیک پروف چھتوں کے نیچے ہوتے ہیں ہم ان کی بات کرتے ہیں جن کی چھتیں ٹپکتی ہیں یہ ملک نوازشریف کی صلاحیتوں سے نہیں چلتا،جمہوریت کوفوج نے بچایاہواہے ۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے گوادرمیں کہاکہ گوادرکی ترقی ہورہی ہے ،یہاں زمین کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اگراس طرح ترقی کرنی ہے توملک کوملک ریاض کے حوالے کردووہ زمینوں کی قیمتیں 4گنابڑھادیگا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف لوگوں کومیرٹ پرنہیں رائلٹی پرلگاتاہے اگر3سال میں ایک آدمی کی میرٹ پر تقرری کی نشاندہی کریں توانعام دوں گا۔

متعلقہ عنوان :