امریکی خاتون شہری پر چین میں جاسوسی کا مقدمہ،چین نے امریکی بیانات کو رد کردیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:19

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2016ء )چین میں مارچ 2015ء میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کی جانے والی ایک امریکی خاتون کے امریکا میں مقیم شوہر نے کہا ہے کہ اس کی بیوی کے خلاف لگائے گئے الزامات غلط ہیں اور یہ کہ اس مقدمے کی کارروائی عنقریب شروع ہو جائے گی۔سینڈی پھان گیلس نامی امریکی کاروباری خاتون ویت نام میں پیدا ہوئی تھی اور اس کے آباوٴ اجداد کا تعلق چین سے ہیسینڈی پھان گیلس نامی یہ کاروباری خاتون ویت نام میں پیدا ہوئی تھی اور اس کے آباوٴ اجداد کا تعلق چین سے ہے۔

یہ امریکی خاتون امریکی شہر ہیوسٹن سے چین جانے والے ایک تجارتی وفد کے ہمراہ چین پہنچی تھی، جہاں مارچ 2015ء میں چینی حکام نے اْسے جاسوسی کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا تھا۔چین نے ایسے امریکی بیانات کو رد کیا ہے کہ ہیکرز نے امریکی حکومت کے سرکاری کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ممکنہ طور پر چار ملین موجودہ اور سابقہ ملازمین کا نجی ڈیٹا چوری کر لیا ہے اور غالباً اس کے اب اس خاتون کے امریکی شہر ٹیکساس میں مقیم شوہر جَیف گیلس نے کہا ہے کہ چینی حکام نے اْس کی بیوی کے خلاف مقدمے کی کارروائی کے لیے باقاعدہ ایک تاریخ کا بھی تعین کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جَیف گیلس نے مزید کہا کہ چینی حکام ایسے شواہد کو دبا رہے ہیں، جن سے اْس کی اہلیہ کے خلاف قائم کیا گیا مقدمہ کمزور پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو جَیف گیلس نے کہا کہ ’الزامات مکمل طور پر غلط ہیں‘۔ گیلس کے مطابق وہ امریکی صدر باراک اوباما سے اپنی بیوی کی رہائی کے لیے کوشش کرنے کا کہنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ اوباما اس ہفتے کے اواخر میں اپنے چینی ہم منصب کے ہمراہ چین میں منعقدہ ایک سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

گروپ جی ٹوئنٹی کی یہ سربراہ کانفرنس ہانگ ڑْو نامی شہر میں منعقد ہو گی، جس میں شرکت کے لیے اوباما تین ستمبر، ہفتے کے روز چین پہنچ رہے ہیں۔ پروگرام کے مطابق اوباما اْسی روز اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔سینڈی پھان گیلس کے خلاف مقدمے کی کارروائی کے آغاز کے لیے اْنیس ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اْس کے شوہر کے مطابق اْس کی بیوی پر الزام کا سب سے بڑا نکتہ یہ ہے کہ وہ 1996ء میں ایک جاسوسی مشن پر چین گئی تھی جبکہ اْس کے پاسپورٹ سے واضح ہے کہ وہ اْس زمانے میں چین گئی ہی نہیں تھی۔ جَیف گیلس کے مطابق ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ یہ اعتراف نہیں کر رہا ہے کہ اْس کی بیوی کے پاسپورٹ پر 1996ء میں چین میں داخلے یا وہاں سے اخراج کی کوئی مہر ہی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :