حیرت انگیز مہم” ایک روپیہ فار پاکستان“ کی تیاریاں مکمل، عید کے بعد افتتاح ہوگا ،راوٴ عثمان

ابتدائی طور پر لاہور سے آغاز ،دائرہ وسیع کرینگے ،چھوٹے اور درمیانے درجے کے افراد کے لئے روزگار کے مواقعے فراہم کریں گے عام آدمی کی معاشی حالت بہتر بنائے بغیر معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کا تصور ممکن نہیں ، ہیلپ اینڈ سمائل تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکا بیان

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء ) حیرت انگیز مہم ” ایک روپیہ فار پاکستان“ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، حب الوطنی اورقوم سے محبت کے جذبے سے سرشار ہوں اسی لئے بیرون ملک اپنا کاروبار چھوڑ کر پاکستان آیا ہوں تاکہ اپنے ہم وطنوں کی خدمت کر سکوں اور انکے معاشی بوجھ کو کم کرنے کیلئے ایسے منصوبوں کا آغاز کر سکوں جن کے باعث عام آدمی کو روزگار کے مواقعے فراہم کئے جا سکیں۔

یہ بات ”مدد اور مسکراہت “( ہیلپ اینڈ سمائل) نامی فلاحی تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد راوٴ عثمان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ۔ پاکستان میں غربت اور بیروزگاری پرقابو پانے کیلئے ”مدد اور مسکراہت “( ہیلپ اینڈ سمائل) نامی فلاحی تنظیم کی جانب سے ” ایک روپیہ فار پاکستان “ کے نام سے حیرت انگیز مہم کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،انشااللہ عید کے بعد اس مہم کی پروقار افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ بیروزگار اور ضرورت مند افراد کو ان کے متعلقہ شعبہ اور مہارت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں روزگار فراہم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو اس وقت بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ، جس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے آگے آنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ میں نے ایک ماہ کے مختصر ترین عرصہ میں 45 افراد کو اپنے دفتر میں روزگار فراہم کر دیا ہے ، بیروزگاری کے گراف کو کم کئے بغیر جرائم کی شرح میں کمی نہیں لائی جاسکتی ۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی حالت بہتر بنائے بغیر معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کا تصور ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ” ایک روپیہ فار پاکستان “ کے علاوہ بھی کئی پراجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جن کے ذریعے پڑے لکھے نوجوان مرد و خواتین کو روزگار کے مواقعے فراہم کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :