معروف سٹیج پروڈیوسر اور الفلاح تھیٹر کے چیئرمین ارشد چودھری کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء) معروف سٹیج پروڈیوسر اور الفلاح تھیٹر کے چیئرمین ارشد چودھری کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ ملزمان کی فائرنگ سے ان کی گاڑی اور دروازوں میں سوراخ ہو گئے جبکہ شیشے ٹوٹ گئے۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

ارشد چودھری نے تھانہ جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ ارشد چودھری کے مطابق اُن کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ ملزمان کون تھے اور کن افراد کے کہنے پر اُنہوں نے فائرنگ کی ہے۔ ملزمان کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ارشد چودھری کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :